میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلیکٹڈ ایک مرتبہ پھر سلیکٹ ہونے کی کوشش کررہا ہے، بلاول بھٹو

سلیکٹڈ ایک مرتبہ پھر سلیکٹ ہونے کی کوشش کررہا ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ایک مربہ پھر سلیکٹ ہونے کی کوشش کررہا ہے مگراب عمران خان اور ان جیسے دوسرے سیاستدانوں کی ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا ہے ،آئندہ ملک کی قیادت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگی وہ ابھی سے تیاری کرلیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی این اے237ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی شاندار کامیابی کی خوشی میں ملیر میں منائے جانے والے جشن فتح کے موقع پر حکیم بلوچ کی قیام گاہ پر جیالوں سے خطاب کررہے تھے ۔بلاول بھٹو زرداری جیالوں کاشکریہ ادا کرنے ملیر پہنچے تھے ۔ا نکے ہمراہ ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے علاوہ پی پی کے دوسرے رہنمابھی تھے۔ بلاول بھٹو ایک بڑی ریلی کی شکل میں ملیر پہنچے راستے میں جگہ جگہ ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اہلیان ملیر بلاول بھٹو کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے قطار در قطارراستے میں کھڑے تھے اور ان پر گل پاشی کررہے تھے۔بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کا آغاز ماروی ملیر جی بے نظیر بے نظیر سے کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے و زیراعلی سندھ کو 90روز کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملیر میں میڈیکل انجینئرنگ اور زرعی کالج کے قیام کی اسکیم شروع کر دی جائے اورزیر التوا اسپتال کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملیر کے غیور عوام نے نااہل سلیکٹیڈ کو شکست دیکر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملیر کے بہادر عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا اور ہر دور میں بڑی جرات کے ساتھ آمریت کا مقابلہ کیا۔آج بھی اس علاقے کے نوجوان حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ2018کے عام انتخابات میں عوام کے ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا اور اس ڈاکے کے نتیجے میں ایک ناجائز نالائق وزیراعظم کو سلیکٹ کیاگیا جس کی نااہلی کی سزا پورے پاکستان کو چار سال تک بھگتناپڑی اور قوم کو چار سال تک ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت موجودہ اتحادی حکومت عمران خان کی ناکامی کابوجھ اٹھارہی ہے۔: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم عوامی سیاست کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کی خوشی ہو یا دکھ درد اس میں شریک ہونگے۔ ملیر کے عوام نے جس طرح پیپلز پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے ہم ان کا یہ احسان ہزگز فراموش نہیں کرسکتے۔ پیپلز پارٹی نے ملیر و کراچی کے عوام کی خدمت کرنے کا عزم کررکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ملیر کے عوام کے سامنے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ پورے پاکستان کی عوام کی آواز بن کر خدمت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ میںپیپلزپارٹی کے کارکنوں کو سرخ سلام پیش کرتاہوں۔انہوں نے ملیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کے سلسلے میں تعاون کرنے پر پی ڈی ایم اور اتحادیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکر سلیکٹیڈ کو شکست دی ہے۔انہوں نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ جھوٹا منافق آدمی ہے جو یہ سمجھتاہے کہ عوام بھول چکے کہ چار سال میں اس نے ملک کا کیا حشر کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے لوگوں سے روزگار چھینا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ۔ہم پاکستان کے عوام پر بھروسہ کرتے ہیں اور انہی کے لئے سیاست بھی کرتے ہیں لیکن ایک شخص چور دروازے اور سازشوں کے ذریعے اقتدار کی منزل تک پہنچنا چاہتا ہے ۔یہ شخص اپنا کچن شوکت خانم اسپتال سے چلاتاہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ تباہی ہے ،عمران کی سیاست نفرت کی سیاست ہے اورعمران کی سیاست ملک کو توڑنے کی سیاست ہے۔انہوں نے نے نوجوانوں سے کہا کہ عمران خان جیسے سیاستدانوں کو ہمیشہ کے لئے ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے پاکستان کے نوجوان قیادت کے لئے خود کو تیار کرلیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں