میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کو نوبل امن انعام دینے کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

وزیراعظم کو نوبل امن انعام دینے کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے وزیر اعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کروا دی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کروانے کے لیے انتہائی دانشمندانہ اور اہم کردار ادا کیا۔

قراداد میں کہا گیا کہ بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تنائو کا سبب بنا اور بھارتی قیادت کی جانب سے جو جارحیت کا اظہار کیا گیا اس سے دونوں ایٹمی طاقتیں جنگ کے دہانے پر آ گئی تھیں اور بھارت کے جارحانہ رویہ سے سرحد کے دونوں اطراف بسنے والے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا ۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے فعال اور متحرک کردار ادا کرتے ہوئے مہارت کے ساتھ ساری صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا۔ قراردا د کے متن میں کہا گیا کہ خطہ میں امن کے لیے خدمات انجام دینے پر عمران خان کو امن کا نوبل انعام دیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں