میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کنڈا مافیاکی فائرنگ،جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق 3زخمی

کنڈا مافیاکی فائرنگ،جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق 3زخمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہرقائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بجلی کا کنڈا لگانے پر جھگڑا کے دوران فائرنگ سے جماعت اسلامی کے کونسلر محمد حبیب جاں بحق ہوگئے۔سرجانی کے علاقے سیکٹر فورسی فیضان عاشقان رسول مسجد کے قریب کنڈا مافیا کے کارندوں کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق ہوگیا جبکہ گولی لگنے اور تشدد سے 3افراد زخمی ہوگئے۔ مقتول کی لاش اور زخمیوں کوعباسی شہید اسپتال پہنچادیاگیاتفصیلات کے مطابق کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں بجلی کے کنڈے پرتنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، بیچ بچاؤ کے لیے پہنچنے والے جماعت اسلامی کے کونسلر فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور سی کے علاقے میں بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف میٹنگ رکھی گئی تھی، جس میں متعلقہ افراد کو بھی بلایا گیا تھا، اسی دوران مخالف پارٹی کے افراد نے موٹر سائیکل پر آ کر فائرنگ کر دی، جس سے محمد حبیب جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ مقتول محمدحبیب کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا، علاقے میں بجلی کاکنڈالگانے پرجھگڑاہوا تو معاملے ختم کروانے کے دوران حبیب پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں 3افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں میں سیدعدنان،مزمل،محمد بابو شامل ہیں، زخمیوں میں ایک شخص گولی لگنے سے2پستول کے بٹ لگنے سے زخمی ہوئے تاہم ملزمان کے حوالے سے عینی شاہدین کے بیانات لئے جا رہے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں