میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کادورہ فائیوآئیزکی اطلاع پرختم کیاگیا،نیوزی لینڈمیڈیا

پاکستان کادورہ فائیوآئیزکی اطلاع پرختم کیاگیا،نیوزی لینڈمیڈیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیوزی لینڈ کے اخبار نے کہا ہے کہ پاکستان کے دورہ کرکٹ ٹیم کو عین موقع پر ختم کرنے کا فیصلہ ’’فائیو آئیز‘‘ کی انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔عالمی میڈیا کے مطابق آکلینڈ سے شائع ہونے والے موقر اخبار ’’نیوزی لینڈ ہیرالڈ‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاکہ پاکستان کے دورہ کرکٹ ٹیم کو عین موقع پر ختم کرنے کا فیصلہ ’’فائیو آئیز‘‘ کی انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔اخبار نے دعویٰ کیا کہ 5 ممالک کی انٹیلی جنس اتحاد کی تنظیم ’’فائیو آئیز‘‘ نے الرٹ جاری کیا تھا کہ ممکنہ طور پر اسٹیڈیم کے باہر نیوزی لینڈ ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے۔ نیوزی لینڈ میں ’’فائیو آئیز‘‘ کی رپورٹ کو مصدقہ اورقابل بھروسہ سمجھا جاتا ہے۔اخباری رپورٹ میں کہا گیا کہ فائیو آئیز کی جانب سے الرٹ ملنے پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے پی سی بی کے چیئرمین کو ٹیلی فون کرکے دورے کی منسوخی کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان بھی رابطہ ہوا۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم گرانٹ روبرٹسن نے بھی تصدیق کی تھی کہ یہ اطلاع قابل بھروسہ اور فوری اقدام کی متقاضی تھی تاہم نے انھوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کو پاکستان میں خطرات کی نوعیت کیا تھی۔واضح رہے کہ فائیو آئیز پانچ ممالک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کنیڈا، امریکا اور برطانیہ پر کے خفیہ اداروں کے درمیان ایک اتحاد ہے جس میں ایک دوسرے سے خفیہ معلومات کا اشتراک کیا جاتا ہے اور یہ پانچوں ممالک ان معلومات کو کسی چھٹے ملک کو نہ دینے کے پابند تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں