میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلیم حبیب یونیورسٹی، محمد عباس پر جعلی دستخطوں سے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا الزام

سلیم حبیب یونیورسٹی، محمد عباس پر جعلی دستخطوں سے بینک اکاؤنٹس کھولنے کا الزام

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۹ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

حبیب میٹروپولیٹن بینک میں پانچ اکاؤنٹس کھولنے کا معاملہ ایف آئی اے میں زیر تفتیش

مزید چار اکاؤنٹس کھلوانے کی کوشش ناکام،ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر فنانس ملوث

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سلیم حبیب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر فنانس اور بیریٹ ہاڈسن کے سابق ڈائریکٹر فنانس محمد عباس کے خلاف ڈاکٹر سلیم حبیب کے مبینہ جعلی دستخط اور دستاویزات استعمال کرکے بینک اکاؤنٹس کھولنے اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات سے متعلق تحقیقات جاری ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے ۔دستیاب معلومات کے مطابق الزام ہے کہ ڈاکٹر سلیم حبیب کے مبینہ جعلی دستخطوں کے ذریعے حبیب میٹروپولیٹن بینک میں پانچ مختلف بینک اکاؤنٹس کھولے گئے ۔ اکاؤنٹس کھلوانے کے لیے فراہم کردہ دستاویزات میں مبینہ طور پر مختلف افراد کو ڈاکٹر سلیم حبیب کا بیٹا، بھائی اور منیجر ظاہر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سی بی سی بینکنگ سرکل کراچی میں انکوائری نمبر 84/2023کے تحت زیر تفتیش بتایا جاتا ہے ، جہاں مبینہ جعلی دستخطوں، اکاؤنٹ اوپننگ فارمز، متعلقہ دستاویزات اور بینک ٹرانزیکشنز کی چھان بین کیے جانے کا دعویٰ ہے ۔معلومات کے مطابق ایک دوسرے بینک میں بھی تقریباً چار مزید اکاؤنٹس کھلوانے کی مبینہ کوشش کی گئی، تاہم بینک کے اندرونی سیکیورٹی اور تصدیقی نظام نے دستاویزات پر اعتراضات اٹھائے ، جس کے باعث یہ اکاؤنٹس نہ کھل سکے ۔ذرائع کا مزید دعویٰ ہے کہ متعلقہ بینک اکاؤنٹس سے خطیر رقوم نقد کی صورت میں نکالی گئیں اور تحقیقاتی ادارے مبینہ رقوم کی منتقلی، استعمال اور فائدہ اٹھانے والے افراد سے متعلق معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب فراہم کردہ معلومات کے مطابق مالی معاملات سے متعلق ان لینڈ ریونیو ایف بی آر، کراچی میں منی لانڈرنگ کی ایف آئی آرنمبر 03/2026 کا اندراج بھی کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ خبرمیں شامل الزامات زیرتفتیش دعووں پر مبنی ہیں۔اس ضمن میں محمد عباس یا دیگر نامزد افراد کا مؤقف سامنے آنے کی صورت میں اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ محمد عباس اُن لوگوں میں شامل سمجھے جاتے ہیں جنہوں نے سلیم حبیب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر نگران چلنے والے ادارے سلیم حبیب یونیورسٹی پر غلط دستاویزات کے ذریعے غیر مجاز کنٹرول حاصل کیا تھا۔

 


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں