میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ منسوخی پر 12طلبہ عدالت پہنچ گئے

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ منسوخی پر 12طلبہ عدالت پہنچ گئے

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں واقع داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے داخلہ منسوخ کیے جانے پر 12 طلبہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ یاد رہے کہ داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے 12 طلبہ کے داخلے منسوخ کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں متاثرہ طلبہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔عدالت کی جانب سے طلبہ کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی گئی ہے، عدالت میں 2 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔ درخواست گزار طلبہ کا موقف ہے کہ شو کاز نوٹس دیے بغیر ہمارے داخلے منسوخ کر دیے گئے، 31 جولائی کو امتحانات ہو رہے ہیں، ہمارا مستقبل تباہ کیا گیا ہے۔ درخواست گزار طلبہ نے استدعا کی ہے کہ ہمارے داخلے بحال کر کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں