میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف حیران تھا،پاکستانی معیشت 14ماہ میں سنبھل گئی، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف حیران تھا،پاکستانی معیشت 14ماہ میں سنبھل گئی، وزیر خزانہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے ، آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے ، مہنگائی 38 فیصد سے سات فیصد پر آگئی ہے ۔ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے ، آئی ایم ایف وفد سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی، معیشت کی بہتری کے لیے مقررہ اہداف حاصل کریں گے تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی، آئی ایم ایف نے کہا ہے 14ماہ میں خسارہ سرپلس میں لانا خوش آئند ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چاروں وزرائے اعلیٰ نے معیشت کی بہتری کے لیے تعاون کا یقین دلایا ہے معیشت کی بہتری کے لیے تمام شعبوں نے اپنا کردارادا کرنا ہے ، وزیراعظم جلد معاشی میپ پیش کریں گے اس ے علاوہ ٹیکس نیٹ میں اضافی کیا جارہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں