پارلیمنٹ اپنا کام کرے ادارے اپنا، سیاست میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے،مولانا فضل الرحمان
شیئر کریں
آئین کی بالادستی اور اس کی حکمرانی کے لیے ہم سب کو مقرر کردہ دائرہ کار میں رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے تب ہی پاکستان آگے بڑھے گا ،سربراہ جمعیت علمائے اسلام
گزشتہ دنوں میری تقریر کو جس طرح سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیامیں نے وضاحت کر دی ہے، شہداء قابل احترام ہے،کسی کی دل آزاری ہمارا مقصد نہیں،میڈیا سے گفتگو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی اور اس کی حکمرانی کے لیے ہم سب کو مقرر کردہ دائرہ کار میں رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے تب ہی پاکستان آگے بڑھے گا ہم نے صرف اور صرف آئین اور قانون کی بات کی ہے اور کسی کی دل آزاری ہمارا مقصد نہیں ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اپنا کام کریں اور ادارے اپنا کام کریں وہ ضلعی امیر سرگودھا راؤ عبدالقیوم سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میری تقریر کو جس طرح سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا اس حوالے سے میں نے وضاحت کر دی ہے
بلا شبہ شہداء قابل احترام ہے اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں جہاں تک سیاست کی بات ہے سیاست کرنا سیاست دانوں کا کام ہے کسی کو اس میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے میں اب بھی کہتا ہوں کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ آئین میں جس جس کی جو ذمہ داریاں ہیں وہ ان ذمہ داریوں کو آئین میں رہتے ہوئے پورا کرے جب کوئی بھی آئین سے تجاوز کرتا ہے تو خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اور یہ خرابیاں درست کرتے کرتے ہمیں 75 سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ان 75 سالوں میں ہم نے ان سے کچھ نہیں سیکھا جس کی وجہ سے سوالات جنم لیتے ہیں
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئین پارلیمنٹ عدلیہ اسٹیبلشمنٹ افسر شاہی عام آدمی کے حقوق کا تعین کرتا ہے جب آئین میں سب کچھ درج ہے تو پھر کسی کو بھی آئین سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے آئین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے خرابیاں جنم لیتی ہیں اس موقع پر راؤ عبدالقیوم نے مولانا فضل الرحمن کو ضلع سرگودھا کی جماعت کے حوالہ سے کارکردگی سے آگاہ کیا جس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ راؤ عبدالقیوم جیسے کارکن ہماری جماعت کا سرمایہ ہے جنہوں نے ہمیشہ جمیعت علماء اسلام کی سربلندی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سرگودھا کی تنظیم بہترین کارکردگی کے حوالہ سے جمیعت علماء اسلام کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ راؤ عبدالقیوم ہمیشہ جماعت کی بہتری کے لیے کوشاں رہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے اس موقع پر راؤ عبدالقیوم نے مولانا فضل الرحمن کو بتایا کہ انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام پہلے سے بڑھ کر ملک بھر میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے جس کا سہرا آپ کے سر ہے کیونکہ اپ نے ہمیشہ حق کی بات کی ہے اور اس ملک میں جو بھی حق کی بات کرتا ہے اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر جمیعت علماء اسلام تنقید سے گھبرانے والی نہیں ہے اس ملاقات کے دوران دیگر شہروں سے آئے ہوئے وفود بھی موجود تھے ۔


