میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے پی او حملہ، آئی جی سندھ  نے چند گھنٹے قبل سی پی او کی سکیورٹی سخت کرائی

کے پی او حملہ، آئی جی سندھ نے چند گھنٹے قبل سی پی او کی سکیورٹی سخت کرائی

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گرد حملے سے چند گھنٹے قبل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس کے واچ ٹاور پر خود جا کر مورچے اور عقبی ایمرجنسی گیٹ کی سکیورٹی چیک کی اور ہدایات جاری کیں۔ سی پی او ذرائع کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع سندھ  پولیس کے ہیڈ آفس کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن اکیلے ہی سی پی او کی عمارت کے عقبی حصے کی طرف پہنچے۔ آئی جی سندھ نے ریلوے لائن کی طرف کے ایمرجنسی داخلی دروازے کو چیک کیا اور وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں جس کے بعد وہ سی پی او کی عمارت کے عقبی حصے کا معائنہ کرتے ہوئے عمارت کے واچ ٹاور تک پہنچے۔ غلام نبی میمن نے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ کھڑے ہوکر ریلوے لائن کی طرف کے عقبی حصے کو دیکھا اور وہاں پر سکیورٹی خدشات ظاہر کرتے ہوئے واچ ٹاور پر مزید اسنائپرز تعینات کرنے کا حکم دیا۔ سی پی او ذرائع کے مطابق اس دوران سینٹرل پولیس آفس کے انتظامی پولیس افسران بھی پہنچے اور انہوں نے آئی جی سندھ کی ہدایات کے مطابق سکیورٹی سخت کرا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے جمعہ کو پولیس دفاتر کیلئے سخت سکیورٹی خدشات ظاہر کیے گئے تھے تاہم حملہ آوروں نے سندھ پولیس ہیڈ آفس کی بجائے شام کو کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں