میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طورخم بارڈر ساتویں روز بند، چیک پوسٹ کے قیام پر کشیدگی برقرار

طورخم بارڈر ساتویں روز بند، چیک پوسٹ کے قیام پر کشیدگی برقرار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب چیک پوسٹ کے قیام پر افغان فورسز کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی آج ساتویں روز بھی جاری ہے، سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کے لیے بند ہے۔طور خم بارڈ بند ہونے کی وجہ سے سرحد کے دونوں طرف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔طورخم سرحد پر پاک افغان حکام کے مابین دو روز قبل مذاکراتی اجلاس بھی ہوا جس میں سرحدی گزرگاہ کھولنے پر بات چیت ہوئی تاہم اس اجلاس کے خاطرخواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔واضح رہے کہ افغان فورسز سرحدی گزرگاہ کے قریب چیک پوسٹ قائم کرنا چاہتے تھے جس پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی، واقعے میں افغان فورسز کے دو اہلکار مارے گئے جبکہ ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں