میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین  بنانے کا اعلان

پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین بنانے کا اعلان

جرات ڈیسک
پیر, ۱۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی محمود خان بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے ہیں۔57 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک سے متعلق انکشاف سامنے آیا کہ انہوں نے نئی جماعت بنانے کے فیصلے سے قبل ن لیگ میں جانے کے لیے رابطے کیے تھے، تاہم ن لیگ کی طرف سے انکار پر ان کی جانب سے متبادل جماعت بنانے کا فیصلہ سامنے آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہ فرمان اور شوکت یوسف زئی سمیت 4 رہنما پرویز خٹک سے سیاسی معاملات طے کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک نے خیبر پختون خوا کے 13 سابق ممبرانِ اسمبلی سے رابطہ کیا تھا، پی ٹی آئی کے 6 سابق ممبرانِ اسمبلی نے پرویز خٹک کے ساتھ چلنے سے معذرت کی۔ پرویز خٹک  نے نئی جماعت سے متعلق فواد چودھری سے بھی رابطہ کیا تاہم اب فواد چودھری استحکامِ پاکستان اور پرویز خٹک نئی جماعت کیلئے رابطے کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کی جانب سے 50 سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز سے رابطوں کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں