میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی سے لڑائی نہیں ہے، لگتا ہے سسرال دوبارہ جانا پڑے گا، شیخ رشید

کسی سے لڑائی نہیں ہے، لگتا ہے سسرال دوبارہ جانا پڑے گا، شیخ رشید

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری کسی کوئی لڑائی نہیں، مجھے لگتا ہے کہ سسرال دوبارہ جانا پڑے گا۔ اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھ سے موبائل فونز کے پاس ورڈ مانگے گئے، وہ بھی بتا دیے، مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا جہاں فواد چودھری کو رکھا گیا، مجھ سے کیس کے بارے میں تفتیش نہیں کی گئی، مجھے پیٹریاٹ سیاسی جماعت بنانے کا کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میراخیال تھا ریٹائر ہوجاؤں لیکن اب میں انہیں ختم کر کے دم لوں گا، مجھے حکومت جانتی نہیں، میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، مجھے لگتا ہے سسرال دوبارہ جانا پڑے گا، مجھ پر کرپشن کا کیس ثابت ہو تو خود کو پھانسی چڑھا دوں گا۔ سابق وزیر نے کہا کہ عدالت سے درخواست کی ہمارے گھر میں ڈکیتی ہوئی7 لاکھ روپے لے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں