میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاٹا میں امن وامان، تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے، چودھری نثار

فاٹا میں امن وامان، تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے، چودھری نثار

منتظم
هفته, ۳ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


ترقی کا سفر دعوؤں سے نہیں عملی اقدامات سے جاری رہتا ہے، امیر مقام کی ملاقات
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیرِاعظم کے مشیر اور مسلم لیگ )ن( خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً خیبرپختونخوا میں سیاسی صورتحال، صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور فاٹا ریفارمز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں امن و امان کا قیام اور علاقہ کے عوام کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، گزشتہ چار سالوں میں صوبے کی سیکیورٹی، سیاسی استحکام اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے وفاقی حکومت کا کردار اور کوششیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ترقی کا سفر محض نعروں اور دعوؤں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کی بدولت جاری رکھا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں