میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،جشن عید میلادالنبی ؐ کے جلوس کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

کراچی ،جشن عید میلادالنبی ؐ کے جلوس کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔سیکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 4 ہزار 332 افسران و جوان موجود رہیں گے، افسران و اہلکار راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔کراچی پولیس کے 87 سینئر افسران سمیت 706 این جی اوز، 3 ہزار 374 کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل تعینات ہوں گے، جلوس میں سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں سمیت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ایس ایس یو کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے ہیں، نشتر پارک کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر 449 افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔76 پولیس موبائیلیں، 70 موٹر سائیکلز سمیت 160 پولیس وہیکلز اے پی سیز سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی ٹیمیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔کراچی پولیس کے سینئر افسران سمیت پولیس کے جوانوں کی بھاری نفری 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کی نگرانی پر مامور ہیں۔12 ربیع الاول کے جلوس کیلئے ترتیب دیئے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس پر ٹریفک پولیس کے افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں