میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت ٹڈی دل خاتمے کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف

محکمہ زراعت ٹڈی دل خاتمے کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے لیمڈا نامی دوا کے لاکھوں لیٹر لو سیل کمپنی سے خریدی گئیں، 50 سے زائد ہائی لیکس اور ریوو گاڑیاں خریدی گئیں
خریدی گاڑیوں میں سے کچھ گاڑیاں ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ ہدایت چھجڑو نے سیکریٹری زراعت سمیت دیگر کی حوالے کردی ہیں،رپورٹ
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ ،ٹڈی دل خاتمے کی فنڈز میں کروڑوں روپے کی خرد برد، ڈی جی ایگریکلچر ایکسٹینشن و دیگر کا گھیرا تنگ نیب کی تحقیقات جاری، خریدی گئی نان ای سی گاڑیوں کو اے سی اور اے سی گاڑیوں کو فلی لوڈیڈ دکھایا گیا، دو درجن سے زائد گاڑیاں گم، رجسٹریشن کے پیسے بھی ہڑپ کرنے کا انکشاف، ادویات لو سیل والی کمپنی سے خریدی گئیں، ہدایت اللہ چھجڑو 12 سال سے ڈی جی کے عھدے پر براجمان، تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل کے خاتمے کی فنڈز میں کروڑوں روپے کی خرد برد پر نیب نے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو،سابقہ ڈی پی پی جاوید سمون و دیگر کا گھیراؤ تنگ کردیا ہے، ملنی والی معلومات کے مطابق ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے لیمڈا نامی دوا کے لاکھوں لیٹر لو سیل والی کمپنی کمانڈ اگرو سے خریدی گئیں، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے 50 سے زیادہ ہائی لیکس اور ریوو گاڑیاں خریدی گئیں جبکہ نان اے سی گاڑیوں کو اے سی اور اے سی گاڑیوں کو فلی لوڈیڈ دکھایا گیا، خریدی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پئسے ہڑپ کردیئے گئے اور ابھی تک گاڑیاں رجسٹرڈ نہ ہو سکیں ہیں، ذرائع کے مطابق خریدی گاڑیوں میں سے کچھ گاڑیاں ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ ہدایت اللہ چھجڑو نے سیکریٹری زراعت سمیت دیگر کی حوالے کردی ہیں اور ایک دو گاڑیاں سابق صوبائی وزیر کے پاس موجود ہیں، جبکہ ٹنڈوالہیار سے تعلق رکھنے والے حکمران جماعت کے رہنما کے پاس بھی گاڑی موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں