میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی، اے این پی کا خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان

جماعت اسلامی، اے این پی کا خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

جماعت اسلامی پاکستان اورعوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات کے لیے جنرل نشست پر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا ڈاکٹر عطا الرحمن جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سابق ضلع نائب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل کو نامزد کیا ہے ۔خواتین کی مخصوص نشست پر جماعت اسلامی نے سابق رکن قومی اسمبلی عنایت بیگم کو نامزد کیا ہے جبکہ اقلیتوں کی نشست پر جاوید گل کو نامزد کیا گیا ہے ۔اس طرح عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔اے این پی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کے مطابق جنرل نشست پر حاجی ہدایت اللہ خان امیدوار ہوں گے ، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ڈاکٹر شوکت جمال امیر زادہ ہونگے ۔اس کے علاوہ خواتین کی نشست پر ڈاکٹر تسلیم بیگم اور اقلیتی نشست پر آصف بھٹی عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔صوبائی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ایمل ولی خان نے تمام ناموں کی منظوری دے دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں