میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیراعظم

پیٹرول کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیراعظم

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۷ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ملکی ضروریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، خطے کی صورتحال میں غیر یقینی برقرار ہے،ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھیں، شہباز شریف

گزشتہ سادگی و کفایت شعاری مہم میں عوام نے بھرپور کردار ادا کیا جس پر تہہ دل سے مشکور ہیں،وزیراعظم کی زیرِ صدارت ملکی معیشت پر اثرات کا جائزہ اجلاس ، رپورٹ پیش

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت خطے میں کشیدگی کے ملکی معیشت پر اثرات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سادگی و کفایت شعاری کے اقدامات پر رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ خطے کی صورتحال میں غیر یقینی برقرار ہے، ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھیں۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ گزشتہ سادگی و کفایت شعاری مہم میں عوام نے بھرپور کردار ادا کیا جس پر تہہ دل سے مشکور ہیں،

اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت مستحکم ہے، ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات اور توانائی کی بچت کی قومی مہم میں عوام کے بھرپور تعاون کی تعریف کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت فی الاوقت مستحکم ہے، ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے،

بروقت اور مؤثر حکومتی حکمتِ عملی سے ملک میں ایندھن کی فراہمی کی صورتحال کا بہترین انداز میں انتظام کیا گیا، حکومت نے عام آدمی، موٹر سائیکل سواروں، رکشا ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں کے اضافے کے اثرات کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا گیا، صوبائی حکومتوں سے مل کر پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،

خطے میں کشیدگی بڑھنے کے منفی اثرات سے ملکی معیشت کے مستقبل میں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جس طرح گزشتہ سادگی مہم میں عوام نے بھرپور ساتھ دیا، اس طرز پر کفایت شعاری کو قومی سطح پر اپنانا ہوگا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور مستقبل کیلئے اسکی فراہمی کو یقینی بنا لیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، اویس خان لغاری، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں