میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی اشرافیہ کی مدد ،لینڈ مافیا 6 ہزار ارب کی سرکاری زمین پر قابض ہے،وزیر اعظم

سیاسی اشرافیہ کی مدد ،لینڈ مافیا 6 ہزار ارب کی سرکاری زمین پر قابض ہے،وزیر اعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی اشرافیہ کی مدد سے لینڈ مافیا نے ریاستی اراضی بشمول جنگلات کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی مجموعی ویلیو 5 ہزار 595 ارب روپے ہے۔اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں کمی کی ایک وجہ جنگلات کی زمین پر قبضہ ہے، جب ہم نے لینڈ ریکارڈ کوڈیجیٹلائز کرنے کے لیے کی ڈیسٹریل میپنگ کی تو اسی طرح کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جیسی مزاحمت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف بھی کی جارہی ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری اراضی کی میپنگ کے پہلے فیز میں حیران کن حقائق سامنے آئے، سیاسی اشرافیہ کی مدد سے لینڈ مافیا نے ریاستی اراضی بشمول جنگلات کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی مجموعی ویلیو 5 ہزار 595 ارب روپے ہے، جب کہ جنگلات کی قبضہ شدہ زمین کی ویلیو ایک ہزار 869 ارب روپے ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کنا ہے کہ سرکاری اراضی کے ڈیجیٹل ریکارڈ کے بعد اب ہم لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں