میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا نے ایران پر نئی معاشی پابندیاں عائد کردیں،وائٹ ہائو س

امریکا نے ایران پر نئی معاشی پابندیاں عائد کردیں،وائٹ ہائو س

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف

وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں۔فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیفن ملر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ فوری معاہدے کرنا چاہتے ہیں لیکن ایران پر دبا ئوکے آپشنز بھی برقرار ہیں ۔ صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ امن چاہتے ہیں، وہ ایک معاہدہ چاہتے ہیں، وہ درست راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، تاہم وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے یا اس کی کوشش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندی سمیت ہر آپشن میز پر موجود ہے کیونکہ صدر ٹرمپ دنیا کے عوام کے لیے ایک محفوظ اور مستحکم حتمی نتیجہ چاہتے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کے بعد اکانومک فیوری کی مہم کے تحت معاشی پابندیاں عائد کردیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیاں 3شخصیات اور 17اداروں پر عائد کی گئیں، ایران پر نئی پابندیاں انسداد دہشتگردی سے متعلق ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں