میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لینڈ مافیا کی سرپرست سیاسی ومذہبی شخصیات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لینڈ مافیا کی سرپرست سیاسی ومذہبی شخصیات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) سندھ حکومت نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں کی جانے والی اربوں کھربوں کی کرپشن لوٹ مار سیاسی اثر رسوخ سمیت پس پردہ سیاسی سرکاری سماجی مذہبی اثر رسوخ و شخصیات کے خلاف بڑی کاروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ، اصل الاٹیز کو انکا حق دلوا کر رہونگا رجسٹرار کوپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ‘ ضمیر عباسی ‘ نے میدان سنبھال لیا واضح رہے کہ ضمیر عباسی نے بطور سکریٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں بھی ‘ راشی بد دیانت گھوسٹ نااہل افسران و مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا تھا جس پر انکے خلاف مافیا نے بلیک میلنگ سمیت منفی ہتھکنڈے استعمال کئے تھے ادھر ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کی قیمتی سرکاری اراضی کی لوٹ مار کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا شہر بھر کی لگ بھگ ‘ 97’ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو پس پردہ مختلف بااثر ‘ لینڈ گریبرز ‘ کے کنٹرول کرنے کا بڑا انکشاف ‘ جعلی اور نام نہاد کمیٹیوں کے زریعے من پسند ‘ مینجمنٹ ‘ کے قیام کے زریعے ‘ کروڑوں/ اربوں روپے خطیر مالیت کے ‘ تجارتی ،رہائشی، سمیت رفاعی پلاٹوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا کئی سالوں پر مشتمل گورکھ دھندہ اپنے منطقی انجام کے قریب جبکہ ‘ اس گورکھ دھندے ‘ کے مرکزی و کلیدی کرداروں ‘ اور ڈرامے بازوں کا ڈراپ سین قریب آگیا مزکورہ تمام ‘ سوسائٹیوں کی مکمل ‘ چھان پھٹک اور پس پردہ کردار جلد بے نقاب ہونگے ‘ ایکشن پلان کی باز گشت نے ملوث و مرتکب عناصر میں کھلبلی مچا دی سندھ حکومت کے محکمہ کوآپریٹیو سوسائٹی کے ‘ نو وارد رجسٹرار ‘ ضمیر عباسی ‘ نے ڈنڈا اٹھا لیا نے ‘ سوسائٹیوں کی مکمل جانچ پڑتال کا کام مزید تیز کردیا، تحقیقات مکمل ہوتے ہی جعلسازوں کیخلاف شواہدات کی بنیاد پر مضبوط ‘ کیسیز ‘ تحقیقاتی اداروں میں داخل کئے جائیں گے ‘ جن میں محکمہ انسداد رشوت ستانی ‘ نیب اور ایف آئی اے کو ‘ مقدمات ‘ بھیجنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کی کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو جعلساز کمیٹیوں اور لینڈ مافیا سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اوراس سلسلے میں محکمہ کوآپریٹیو سوسائٹی کی جانب سے سوسائٹیز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کی 97 کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیوں سمیت دیگر71
سوسائٹیوں میں لینڈ مافیا نے ‘ جعلی منظور نظر مینجمنٹ کے زریعے ڈیرے ڈال رکھے ہیں مزکورہ سوسائٹیوں کی ڈمی اور بوگس مینجمنٹ کمیٹیو ں کی ان لینڈ گریبرز کو مکمل پشت پناہی حاصل ہے،اس سلسلے میں رجسٹرار کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوآپریٹیو سوسائٹیز میں موجود مفاد پرست کمیٹیاں لینڈ مافیا کے ہمراہ مل کر زمین کے ریکارڈ میں ہیر پھیر’ ردو بدل اور مبینہ جعلی ریکارڈ مرتب کرکے پلاٹس باآسانی فروخت کرنے میں ملوث ہیں،شہر میں درجنوں خود ساختہ سوسائٹیز کمیٹیاں موجود ہیں اور یہ کمیٹیاں ممبران کے ریکارڈ کو اس طرح منظم کرتے ہیں کہ جب جہاں بھی سوسائٹی کے انتخابات ہوں تو وہ اپنے بٹھائے گئے ڈمی افراد کو باآسانی الیکشن کے ذریعے منتخب کرواکر کمیٹی میں اعلی عہدوں پر فائز کرانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور پھر سوسائٹیز کے مستقبل کا فیصلہ ان ڈمی کمیٹیوں اور لینڈ مافیا کے حکم کے مطابق کیا جاتا ہے اور اس کھیل اور گورکھ دھندے کے تمام اخراجات لینڈ مافیا اٹھاتی ہے سندھ حکومت کے محکمہ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اور رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف انکے پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کیلئے سندھ حکومت کے اعلی حکام نے گرین سگنل بھی دیدیا ہے ،محکمہ کوآپریٹیو سوسائٹی کی جانب سے بدعنوانیوں اور جعلسازیوں میں ملوث ایسی تمام سوسائٹیز میں موجود ان کے آلہ کاروں کو ہٹا کر کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پہلے مرحلے میں کچھ سوسائٹیز کو فوری طور پر تمام قانونی دستاویزات کے ہمراہ رجوع کرنے کے احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں تاکہ سوسائٹیز کی مکمل اسکروٹنی اور آڈٹ کا کام مکمل کیا جائے۔ محکمہ کوآپریٹیو سوسائٹی کے اعلامیہ کے مطابق شر پسند عناصر اور لینڈ گریبرز کی جانب سے محکمہ کوآپریٹو کے رجسٹرار اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا کے ذریعے غیر اخلاقی و غیرقانونی تشہیری مہم اور پروپیگنڈہ شروع کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ادارے نے اس مہم کو سراسر بے بنیاد اور لغو قرار دیا ہے جبکہ شہریوں کو انکا جائز قانونی حق دینے کا عزم بھی کیا ہے رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے ایسے تمام متاثرین سادہ لوح شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ماضی میں اگر وہ کسی بھی سوسائٹی میں ایسے عناصر اور گروہ کے ظلم کے شکار ہوکر اپنے پلاٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے ہو تو بمعہ دستاویزی ثبوت کے فوری طور پر رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر سے رجوع کریں محکمہ ان لینڈ گریبرز کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مسلسل رابطے میں ہے اور عنقریب ایسے قانون شکنوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں