میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے،انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، نگراں وزیر اطلاعات

کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے،انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، نگراں وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وفاقی وزیرِ اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہاہے کہ کئی دفعہ آپ مظلوم ہوتے نہیں ہیں لیکن اظہار کرتے ہیں، سیاست کے اندر جائز ناجائز باتیں سیاست کا حصہ ہے، بہت سے لوگوں کو شکایت ہے،انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، اس بارے میں کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے، الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی اور سیکورٹی ضروریات پوری کریں گے ،آئین کے مطابق عوام کی خدمت کا حق منتخب پارلیمان کو ہے،کسی جماعت کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کرنے کا اختیار عوام کا ہے،نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کراچی میں دلچسپی لیتے ہیں، ماضی میں تو چار سال وزیرِ اعظم رہنے والے ایک رات بھی کراچی میں نہیں گزارتے تھے۔ ۔وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں نگران وزیراطلاعات سندھ محمداحمدشاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے ،نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ احمد شاہ ادب ثقافت اور میڈیا میں اچھی شہرت رکھتے ہیں، احمد شاہ میرے پرانے دوست ہیں، احمد شاہ سے مجھے بہت توقعات ہیں۔احمد شاہ کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم کوشش کریں گے کہ صوبائی وفاقی حکومتوں کے درمیان رابطوں کا فقدان نہ ہو،، ہم مل کر کام کریں گے اور دیگر صوبائی وزرا کے ساتھ ملکر حکمت عملی بنائیں گے، 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، اس میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں