میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں، سجل علی

بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں، سجل علی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ فلموں میں کام کرنیکی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سجل علی نے سرحد پار فنکاروں کے ساتھ کرم کرنے کے حوالے سے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان میں ایک اپنائیت ہے اور وہاں (بھارت میں) گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ بالی ووڈ کی فلموں میں دوبارہ کرم کرنا چاہتی ہیں اور وہ کافی عرصے سے یہ بات کہہ رہی ہیں۔ سجل علی کا کہنا تھا کہ سیاست لو فن اور فنکاروں کے درمیان نہیں آنا چاہیے۔سجل علی نے کہا کہ ’مجھے اْمید ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کی یہ دیوار جلد ختم ہو جائے گی۔‘سجل علی نے بھارتی لیجنڈ سری دیوی کے ساتھ فلم ’Mom‘ میں کام کیا تھا۔ سری دیوی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سجل کا کہنا تھا کہ فلم کے ٹائٹل کی طرح آنجہانی اداکار بھی ان کے لیے ماں سے کم نہیں تھیں اور ان کے درمیان بہت قریبی جذباتی رشتہ بن گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں