میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئیڈن میں دنیا کا پہلا الیکٹریکل موٹر وے بنانے کا فیصلہ

سوئیڈن میں دنیا کا پہلا الیکٹریکل موٹر وے بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

یورپی ملک سوئیڈن دنیا کا پہلا برقی موٹر وے بنانے جا رہا ہے جہاں پر گاڑیوں اور لاریوں کو دوبارہ چارج کیا جاسکے گا۔یہ برقی موٹر وے یورپی راستے ای 20 کے ساتھ تقریباً 21 کلو میٹر کی پٹی پر بنایا جائے گا جو ہالزبرگ اور اویبرو کو آپس میں جوڑتا ہے۔سوئیڈن کی جانب سے یہ اقدام گزشتہ ماہ یورپی یونین کی طرف سے منظور کیے جانے والے نئے قانون کے بعد سامنے ا?یا ہے جس کے تحت 2035 تک فروخت ہونے والی تمام گاڑیاں صفر کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج والی ہونی چاہیئں۔سوئیڈن کے ٹرانسپورٹ انتظامیہ میں اسٹریٹجک ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جین پیٹرسن نے اس اقدام کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے کا برقی ہونا ٹرانسپوٹ کے شعبے کو کاربن سے پاک ہونے کے لیے ضروری ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پروجیکٹ کی تکمیل 2025 تک متوقع ہے۔اس موٹر وے پر کس طریقے سے چارجنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس مد میں انتظامیہ کے پاس تین طریقے موجود ہیں: کیٹینری سسٹم، انڈکٹِیو سسٹم اور کنڈکٹِیو سسٹم۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں