میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلبرگ زون میں غیرقانونی تعمیرات مافیا کا جن بے قابو

گلبرگ زون میں غیرقانونی تعمیرات مافیا کا جن بے قابو

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کرپٹ و راشی انتظامیہ سب پہ بھاری،سپریم کورٹ سمیت پوری ریاستی مشینری ایک طرف کرپٹ ادارتی مافیا دوسری طرف، بااثر و طاقتور سسٹم مافیا نے قانون کی دھجیاں بکھیر دی۔غیرقانونی تعمیرات و تعمیراتی مافیا کا ڈان شہزاد کھوکھرچھا گیا، بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلبرگ زون علاقے کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔ علاقے میں غیر قانونی تعمیراتی مافیا و تعمیرات کا جن بے قابو، لاکھوں کروڑوں کی وصولیوں کا غیرقانونی بزنس اپنے جوبن پر کوئی ڈر نہیں،با اثر و طاقتور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد کھوکھر نے سب کو حیران کردیا، حصہ اوپر تک جاتا ہے قانون سے زیادہ طاقت نوٹوں میں ہے،کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق گلبرگ زون بھی پٹہ سسٹم مافیا کے حوالے فروخت کے عوض لاکھوں کروڑوں کی وصولی۔ذرائع کے مطابق گلبرگ زون کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزادکوپٹہ سسٹم پر حوالے کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد کھوکھر کے خلاف ڈی جی نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے اسے لاک اپ کردیا تھا، جبکہ شہزاد کھوکر 28 معطلی کی فہرست کی بھی زینت تھے۔ علاوہ ازیں اسکے خلاف مختلف نوعیت کی تحقیقات بھی جاری ہیں، جبکہ اس پر8 زون میں کام کرنے پر پابندی بھی موجود ہے، ذرائع کہ مطابق شہزاد گلبرگ زون میں پہلے بھی سسٹم چلا چکے ہیں،شہزاد نے گلبرگ زون کے بلڈرز سے رابطے تیز کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہزاد کھوکھر نے غیر قانونی تعمیرات کی تیسری اور چھوتی منزل کے 12 سے 15 لاکھ روپے کا پیکج بلڈر مافیا کو دے دیا ہے اور اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد نے اپنی پرائیویٹ ٹیم کو گلبرگ زون میں اتار دیا ہے۔ پلاٹ نمبر R 458 block 16 G+3+Shop 4. Plot no R 817 Block 8 G+2 Plot no R 1255 Block 2 G+4G+3پلاٹ Block 9 Plot no R 366 Block 16 G+3 Plot no R 787 Block 16 G+2 Plot 674 Block 16 G +2 no. Plot no 941 Block 2 G+4 Plot no R 924 G+3 Plot no LS 885,886.G +4 plot no R511 Block 2 G+3 مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں