میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر کی طرح پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی مسلسل مندی کا شکار رہی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ۔منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار 684 کی سطح پر موجود تھا۔ ایک وقت میں انڈیکس 33 ہزار 893 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا تاہم جلد ہی یہ تیزی مندی میں بدل گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 426 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔کاروبار کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار 200 کی نفسیاتی حد پر ٹریڈ کررہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 2 ہزار 375 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جب کہ گزشتہ 10 روز کے دوران اسٹاک ایکسچینج 3 مرتبہ کریش ہوچکی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں