میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ: اسکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ

سندھ: اسکولوں سے کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ صحت سندھ نے سکولوں میں کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تمام ڈی ایج او کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ہر ضلع کے سکولوں سے 100 سیمپل اکٹھے کئے جائیں گے اور کورونا سیمپل ڈاؤ ہسپتال کی کرونا لیب میں بھیجے جائیں گے۔کورونا کے ٹیسٹ آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ ٹاسک فورس کو نتائج سے آگاہ کرے گا جبکہ کورونا کیسز کی شرح کے پیش نظر سکول بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ کورونا ٹاسک فورس کرے گی۔ واضح رہے کہ کورونا کی پانچویں لہر کراچی پر بھاری پڑنے لگی،کیسز کی شرح 40 فیصد کیقریب پہنچ گئی، 95 فیصد مریض اومی کرون سے متاثر ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران 2 ہزار 622 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، شرح 39.39 فیصد تک پہنچ گئی، 229 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 18 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ماہرین صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ویکسی نیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں۔اْدھر ملک کے دیگر حصوں میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 9 افراد جاں بحق جبکہ 4 ہزار 27 نئے مریض سامنے ا?ئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 12 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 551 ہے۔ ملک میں 13 لاکھ 24 ہزار 147 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 63 ہزار 584 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق چار ہزار 27 نئے مریض سامنے آئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں