میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات سندھ،نان کیڈر ڈی جی سیپا نعیم مغل کی نوازشیں

محکمہ ماحولیات سندھ،نان کیڈر ڈی جی سیپا نعیم مغل کی نوازشیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ کے تحت نان کیڈر ڈی جی سیپا نعیم مغل نے اپنے چہیتے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر کامران کیمسٹ کو نوازنے کے لئے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سیکریٹری ماحولیات کے اختیارات استعمال کردیے، سیکریٹری ماحولیات نے بیرون ملک سے واپسی پر کامران کیمسٹ کی تعیناتی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہ کیا، ڈی جی سیپا نعیم مغل نے کراچی کمیٹی میں شامل کردیا۔جرات کی خصوصی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کے سروسز رولز تحت گریڈ 18 کے کسی بھی افسر کے بیرون ملک کے دورے پر جانے کے بعد واپسی پر افسر کی تعیناتی محکمہ کا سیکریٹری کرتے ہیں، سیکریٹری ماحولیات سندھ آغا واصف عباس نے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کی 45 دن کی چھٹی منظور کی، سیکریٹری ماحولیات نے 10 جولائی 2023 کو محمد کامران خان کو کینیڈا کے شہر اونٹار یو جانے کی اجازت دی، سیپا میں کامران کیمسٹ کے نام سے مشہور جولائی 2023 میں سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی میں ڈپٹی ڈائریکٹر (لیبارٹری) کے طور پر تعینات تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان پی ایچ ڈی کرنے کے لئے کچھ سال پہلے کینیڈا گئے اور سیپا نے پی ایچ ڈی کرنے کے لئے چھٹی نہ لینے پر کامران کیمسٹ کو بگھوڑا اور مفرور قرار بھی دیا لیکن ڈی جی سیپا نعیم مغل نے اپنے چہیتے کامران کیمسٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، سیکریٹری ماحولیات نے ڈپٹی ڈائریکٹر کامران کیمسٹ کی کینیڈا سے واپسی پر تعیناتی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا لیکن سیپا کے نان کیڈر ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل نے عجلت میں اپنے چہیتے کو نوازنے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کو کراچی کمیٹی میں شامل کردیا ہے، سیپا کے ایک افسر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل سیکریٹری ماحولیات سندھ کے اختیارات استعمال کرتے رہتے ہیں اور حکومت سندھ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے عادی ہیں، سیپا کے رولز کو بھی ڈی جی سیپا نعیم مغل ڈسٹ بن میں ڈال دیتے ہیں، محکمہ ماحولیات سندھ کے ایک سابق سیکریٹری نے اپنی انکوائری رپورٹ میں واضح طور پر تحریر کیا کہ ڈی جی سیپا نعیم مغل اختیارات کا غیرقانونی استعمال کرتے ہیں اس بار بھی اپنے چہیتے کامران کیمسٹ کو عہدہ دینے کے لئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں