میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس اور ڈیلرشپ کے اجرا پر پابندی

سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس اور ڈیلرشپ کے اجرا پر پابندی

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پابندی فوری طور پر نافذ، تاحکم ثانی برقرار رہے گی، خصوصی کیسز میں وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کی منظوری لازم

……………………………

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کردی، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔ ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق پابندی کے دوران صوبے کی کوئی بھی لائسنسنگ اتھارٹی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کرسکے گی، جبکہ نئے آرمز ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق غیر معمولی اور خصوصی نوعیت کے کیسز میں اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی جاسکے گی، تاہم اس کے لیے مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔ قواعد و ضوابط کے تحت ایسے خصوصی کیسز میں وزیر داخلہ سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری درکار ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے تمام متعلقہ لائسنسنگ حکام کو فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں