میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کا معاملہ آئینی و قانونی آپشنز پر کام کرنے کا ٹاسک وزارت قانون کے سپرد

کراچی کا معاملہ آئینی و قانونی آپشنز پر کام کرنے کا ٹاسک وزارت قانون کے سپرد

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے معاملے پر آئینی و قانونی آپشنز پر کام کرنے کا ٹاسک وزارت قانون کے سپرد کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے جلد آئینی و قانونی حل دیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حالیہ ملاقات میں وزیر قانون فروغ نسیم نے چند آئینی آپشنز پیش کئے تھے، کراچی سے متعلق آئینی و قانونی آپشنز کو حتمی شکل دینے کیلئے وزارت قانون میں کام کا آغاز کر دیا گیا۔خیال رہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کراچی اس وقت ایک یتیم شہر بنا ہوا ہے، اگر کراچی تباہ ہوا تو پاکستان تباہ ہوگا، وفاق کراچی کو بچانے کیلئے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہا ہے، یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کیا اقدامات ہو سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں