میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، پی ای سی ایچ ایس میں کمرشل یونٹس کی تعمیرات ، اتھارٹی ملوث

سندھ بلڈنگ، پی ای سی ایچ ایس میں کمرشل یونٹس کی تعمیرات ، اتھارٹی ملوث

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۶ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

بلاک 6، پلاٹ نمبر 63/1-Kاور 16/1کی گرین بیلٹ پر تعمیراتی لاقانونیت جاری

ڈائریکٹر سمیع جملانی پر تعمیراتی ٹھیکیداروں کو خلافِ ضابطہ تعمیرات میں رعایت کے الزامات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی میں تعمیراتی لاقانونیت سندھ بلڈنگ اتھارٹی کی چھتری تلے عروج پر ہے۔

پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں پلاٹ نمبر 63/1-Kاور 16/1 گرین بیلٹ پر مبینہ طور پر کمرشل یونٹس کی تعمیرات زور و شور سے جاری ہیں، جس پر علاقہ مکینوں اور شہری حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جاری خلاف ضابطہ تعمیرات سے نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے بلکہ شہری ماحول بھی بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے ۔جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق مذکورہ تعمیرات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو متعدد شکایات موصول ہونے کے باوجود موثر کارروائی سامنے نہیں آئی، جس سے یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ بعض بااثر عناصر کو مبینہ طور پر غیر معمولی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ادھر بعض حلقوں نے ڈائریکٹر سمیع جملانی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بعض تعمیراتی ٹھیکیداروں کو مبینہ طور پر خلافِ ضابطہ تعمیرات میں رعایت دے رہے ہیں، جس کے باعث قوانین پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔ تاہم ان الزامات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی متعلقہ حکام کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ مؤقف سامنے آیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل وسیم شمشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ای سی ایچ ایس میں ہونے والی مبینہ غیر قانونی تعمیرات کا فوری نوٹس لیا جائے ، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور اگر کسی قسم کی بے ضابطگی ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔جرأت سروے ٹیم کی جانب سے ڈائریکٹر سمیع جملانی سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی مگر خبر کی اشاعت تک رابطہ ممکن نہ ہو سکا ۔موقف موصول ہونے پر شامل اشاعت کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں