میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ کراچی دھماکا،خودکش بمبارکی سہولت کارخاتون کاخاکہ تیار

جامعہ کراچی دھماکا،خودکش بمبارکی سہولت کارخاتون کاخاکہ تیار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

جامعہ کراچی میں خودکش عورت کو سہولت کاری فراہم کرنیوالی خاتون کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شناخت کرنیوالے شہری اس حوالے سے اطلاع پولیس کو دیں۔ یونیورسٹی دھماکا کے بعد تحقیقاتی اداروں کی جانب سے بنایا گیا ممکنہ معاون خاتون کا خاکہ تیار خاتون کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہیپولیس ذرائع کے مطابق خاکہ وقوعہ کے مختلف عینی شاہدین کی معاونت سے ماہرین نے تیار کیا ہے۔پولیس نے معاون خاتون کی شناخت اور تلاش میں عام شہریوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔دھماکے میں خاتون کی معاونت یا خودکش سے اتفاقیہ ملاقات تفتیش کاروں میں زیر بحث ہے اس حوالے سے تفتیش کار کا کہنا ہے کہ ممکنہ معاون خاتون نے لفٹ دینے والے کار سوار سے 500 روپے کیش کی مدد بھی مانگی تھی۔تفتیش کار نے مزید کہا کہ خودکش حملہ آور سے ملنا بھی مدد حاصل کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں