میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا فیلڈ مارشل کا دورۂ تہرن،اہم امریکی پیغام پہنچا دیا،امریکا ، ایران مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میںہوں گے تحریک انصاف کااسمبلیوں سے استعفے دینے پرغور،محمود اچکزئی ، ناصر عباس سے اختیارات واپس لینے کیلئے دبائو پی ای سی ایچ ایس، امتحانی مرکز پر چیئرمین میٹرک بورڈ کا چھاپہ، سینٹر سپرٹنڈنٹ معطل وزیراعلیٰ سندھ کا محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ، ملک میں گیس قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ قبضہ مافیاز کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیر داخلہ سندھ کراچی کو حق دو کے بینرز جو دکاندار بنائیں گے ان کو سِیل کر دینگے، مرتضیٰ وہاب افغان طالبان کی باجوڑ میں آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیاں ، تازہ حملے میں11فلسطینی شہید سندھ بلڈنگ، اسکیم 24گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات کا راج

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کااسمبلیوں سے استعفے دینے پرغور،محمود اچکزئی ، ناصر عباس سے اختیارات واپس لینے کیلئے دبائو

تحریک انصاف کااسمبلیوں سے استعفے دینے پرغور،محمود اچکزئی ، ناصر عباس سے اختیارات واپس لینے کیلئے دبائو

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کیلئے ٹیم تیارکرلی، اب یہ بہانے نہیں چلیں گے اور ہمیں ذمہ داری لینی ہو گی،شاہد خٹک کی اجلاس میں شدیدتنقید
سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی ، شاہد خٹک ،شفیع جان اختیار ات اپنے پاس رکھیں گے،قیادت کی اپوزیشن کی حکمت عملی پر تنقید، سوشل میڈیا عہدیداروں کا شاہد خٹک پر اعتماد کا اظہار ، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قیادت نے اپوزیشن کی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس سے اختیارات واپس لینے کا پلان تیار کرلیا ہے اور ایوان سے استعفے دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت اسمبلی سے استعفے دینے پر غور کررہی ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی قیادت نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے اختیارات واپس لینے کا بھی پلان تیار کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کے لیے ٹیم تیار کر لی گئی ہے اور رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے ایک اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اب یہ بہانے نہیں چلیں گے اور ہمیں ذمہ داری لینی ہو گی۔ذرائع کے مطابق شاہد خٹک نے کہا کہ ہم چار افراد نے اختیار اپنے پاس رکھنا ہے اور فیصلے کی قوت محمود خان اچکزئی سے واپس لینی ہے، چار افراد میں سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی ، شاہد خٹک اور شفیع جان شامل ہیں۔پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ شاہد خٹک کا کہنا تھا ہم نے دو طرح کے پلان بنائے ہیں، ایک استعفے اور مزاحمت ہو گی اور دوسرا فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس سے فیصلوں کا اختیار واپس لینے کے لیے پی ٹی آئی سوشل میڈیا عہدیداروں نے شاہد خٹک سے اعتماد کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ جبران الیاس نے شاہد خٹک کو مشورہ دیا کہ آپ فیصلوں کا اختیار اور اسمبلیوں سے استعفے کا اعلان کریں گے تو ساتھ دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں