میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں میں این او سی پر کشیدگی

پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں میں این او سی پر کشیدگی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے درمیان این او سی کے معاملے پر کشیدگی دکھائی ہونے لگی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی دونوں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں شکست ہوئی ہے ۔ ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کے سخت رویے سے کھلاڑی پریشان اور ناخوش ہیں، سینئر کھلاڑیوں اور ڈائریکٹر کے درمیان تعلقات آئیڈیل نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ ڈائریکٹر بناکر لامحدود اختیارات دیے ،ڈومیسٹک کرکٹ میں ہونے والے کئی فیصلوں میں وہ پیش پیش ہیں۔ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان ، اعظم خان سمیت کچھ کھلاڑیوں نے دبئی میں مہنگی لیگ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کیلئے این او سی مانگی تھی جنہیں این او سی جاری کردی گئی تاہم کچھ بڑے کرکٹرز نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لیے بھی این او سی مانگی ہے تاہم محمد حفیظ این او سی کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں جس سے ان کے معاہدوں کو خطرات لاحق ہیں۔ٹیم میٹنگ میں محمد حفیظ کی لمبی تقرریں اور طویل میٹنگ سے بھی سینئر کھلاڑی خوش نہیں ہیں۔ کھلاڑیوں نے کہاکہ وہ غیر ضروری مداخلت اور روک ٹوک کررہے ہیں جس سے ٹیم کا ماحول خراب ہورہا ہے ۔پاکستان ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی سے اس بارے میں ردعمل جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے سب ٹھیک ہے کا اشارہ دیا۔ٹیم ذرائع کے مطابق ابھی کشیدگی ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم آگے جاکر معاملات مزید تلخ ہوسکتے ہیں۔آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا فائنل جس 17 فروری کو کھیلا جائے گا اسی دن پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ ہے ۔ ریٹائرڈ کھلاڑی محمد عامر کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کیلئے این او سی جار ی کردی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں