میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اتوار اور شعیب اختر کی سات کلومیٹر دوڑ

اتوار اور شعیب اختر کی سات کلومیٹر دوڑ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی اپنے صاحبزادے کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔گزشتہ روز سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں شعیب اختر کے ساتھ اُن کے صاحبزادے میکائل علی اختر بھی ہیں اور دونوں باپ بیٹے موٹر سائیکل پر بیٹھے ہیں۔تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے اتوار کے دن کی بہترین مشق سے متعلق لکھا ہے کہ اِس سے بہتر کچھ نہیں ہے کہ آپ اتوار کے دن 7 کلومیٹر دوڑیں اور پھر شیر کی طرح غُرّائیں اور گرجیں‘‘۔ شعیب اختر نے اپنے بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’’راستا ختم ہوگیا اور لڑکے کے پسینے دیکھو‘‘۔سابق اسپیڈ اسٹار کی بیٹے کے ساتھ تصویر کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین شعیب اختر اور اُن کے صاحبزادے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ اِس سے قبل بھی شعیب اختر نے اپنے بیٹے میکائل علی اختر کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا یا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں