میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری خصوصی طیارے سے دبئی پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع

آصف زرداری خصوصی طیارے سے دبئی پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع

جرات ڈیسک
هفته, ۲۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے دبئی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں، آصف علی زرداری چند دن دبئی میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے۔ بلاول بھٹو لاڑکانہ میں مفت گھر تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بنا کر دینے کا اعلان کیا، لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کو ان کیلئے بنائے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں