میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول اسپتال کراچی ‘آئی سی یو میں ایئرکنڈیشنز بند،مریض پنکھے لے آئے

سول اسپتال کراچی ‘آئی سی یو میں ایئرکنڈیشنز بند،مریض پنکھے لے آئے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی ( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) کراچی سول اسپتال میں انتظامیہ کی سنگین نااہلی کے باعث ادویات سمیت دیگر سہولیات کا فقدان ہو گیا ہے، آئی سی یو میں ایئرکنڈیشنز بند ہونے کی وجہ سے مریض گھر سے پنکھے کے آنے پر مجبور ہو گئے ہیں، مریضوں اور ورثا نے وزیر صحت عذرا پیچوہو سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سول اسپتال میں کروڑوں روپے کی بجٹ کے باوجود مریضوں کے لئے ادویات سمیت کوئی سہولت میسر نہیں ہے، آئی سی یو کے سرجیکل وارڈ 6میں لگائی گئے ایئرکنڈیشنز کئی ماہ سے بند ہونے کے باعث داخل مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اسپتال سے ادویات نہ ملنے کے باعث مریضوں کے لئے ڈراپس اور گلوکوز بھی نجی اسٹور سے لے رہے ہیں، ورثا کا کہنا ہے کہ سرجیکل وارڈ میں کوئی سہولت نہیں مل رہی ہے شدید گرمی کی وجہ سے پنکھے بھی گھر سے لے آئے ہیں اسپتال انتظامیہ کا کوئی تعاون نہیں ہے نہ ہی کوئی ڈاکٹر موجود ہے، مریضوں اور ورثا نے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی نااہلی کا نوٹس لے کر مریضوں کو بہتر علاج اور سہولت دی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں