میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
باکسر محمد وسیم کا فائٹ جیتنے کے بعد وطن واپسی پر ٹھنڈا استقبال، ٹیکسی میں روانہ

باکسر محمد وسیم کا فائٹ جیتنے کے بعد وطن واپسی پر ٹھنڈا استقبال، ٹیکسی میں روانہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستانی باکسر محمد وسیم دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو شاندار استقبال کے بجائے انہیں ٹیکسی پر روانہ ہونا پڑ گیا۔محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ کرکے کامیابی حاصل کی تھی ۔ انہوں نے اپنی کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کی تھی۔محمد وسیم کامیابی کے بعد وطن واپس آئے تو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے کوئی حکومتی نمائندہ ہی نہیں پہنچا اور محمد وسیم نجی کمپنی کی ٹیکسی سروس پر روانہ ہوگئے ۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ میں نے وطن عزیز اور قوم کے لیے محنت کی ہے ، دبئی میں مقابلے سے قبل افریقی مدمقابل سے بھی مقابلہ جیتا تھا، مزید مقابلے بھی جیت کر تاریخ رقم کروں گا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا، ٹاپ5میں آکر ورلڈ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کروں گا، پاکستان میں ورلڈ ٹائٹل میچ کے لیے کوشش کررہا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں