میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انسٹا گرام کا لوگو تبدیل، صارفین کی کمپنی پر کڑی تنقید

انسٹا گرام کا لوگو تبدیل، صارفین کی کمپنی پر کڑی تنقید

جرات ڈیسک
هفته, ۱۵ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ایک دہائی سے زائد عرصے بعد اپنے لوگو میں تبدیلی کردی۔ تاہم، نئے ڈیزائن کے متعارف ہوتے ہی صارفین نے کمپنی پر کڑی تنقید شروع کر دیا۔

کمپنی نے ایپ کے لیے استعمال ہونے والے پرانے ورڈ مارک کی جگہ زیادہ گول اور جدید ڈیزائن متعارف کرایا ہے ۔ انسٹاگرام کے مطابق نئے لوگو کا مقصد پلیٹ فارم کی بصری شناخت کو زیادہ جدید اور نمایاں بنانا ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے نئے ڈیزائن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ پرانا ورڈ مارک وقت کے ساتھ پرانا محسوس ہونے لگا تھا ان کے مطابق نیا انداز زیادہ جدید اور واضح ہے ۔ البتہ، اس میں انسٹاگرام کے اصل ڈیزائن کی جھلک اور سادگی برقرار رکھی گئی ہے ۔

انسٹاگرام کی جانب سے کیے گئے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل زیادہ مثبت نہیں رہا۔ متعدد صارفین نے نشاندہی کی کہ نئے فونٹ اور حروف کی شکل کے باعث ’انسٹاگرام‘ اب کچھ لوگوں کو Instagzam پڑھائی دے رہا ہے ، جس کی وجہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کمپنی نے اپنے نام میں Z شامل کرلیا ہو۔

صارفین کی جانب سے ایڈم موسیری کی پوسٹ پر دیگر تنقید بھی سامنے آئی، جہاں بعض افراد نے نئے ڈیزائن کو میٹا کی ترجیحات پر سوال اٹھانے کا موقع قرار دیا۔اس طرح ایک معمولی بصری تبدیلی نے انسٹاگرام پر آن لائن بحث اور طنزیہ تبصروں کو جنم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں