میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخدوم جمیل پیپلزپارٹی سے ناراض سیاست چھوڑنے کاعندیہ

مخدوم جمیل پیپلزپارٹی سے ناراض سیاست چھوڑنے کاعندیہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا،سروروی جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزمان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے،وزارت اعلیٰ نہ ملنے پر ناراض مخدوم خاندان کے سربراہ پیپلز پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایم این اے اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزمان نے آج 15 آگست کو ہالا میں اپنی رہائش گاہ ہالا میں پریس کانفرس طلب کرلی ہے۔ پریس کانفرنس میں مخدوم جمیل الزمان مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ مخدوم ہائوس کے منیجر مسرت جعفری کا کہنا تھا کہ مخدوم جمیل الزمان پریس کانفرنس کے دوران اہم اعلان کریں گے اور ان کا اعلان سندھ میں سیاسی طور پر بڑا دھماکا ہوگا، جبکہ پی پی نے ایم این اے مخدوم جمیل الزمان اور ان کے قریبی رفقا ء سے رابطے کئے گئے، لیکن اس معاملے پر کوئی بھی بات کرنے کیلئے تیار نہ تھا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم ہائوس کراچی کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران اپنے قریبی رفقاء سے رابطے کئے گئے اور مشاورت کی گئی ہے،مشاور ت کے دوران فیصلے کئے ہیں اور آج فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا، جس کے تحت پی پی ایم این اے مخدوم جمیل الزماں پیپلز پارٹی، سیاست اور قومی اسمبلی کی ممبرشپ چھوڑنے کا اعلان کریں گے، مخدوم جمیل الزماں پی پی اور سیاست چھوڑنے کے بعد اپنی سروری جماعت اور مریدوں کو وقت دیں گے۔ ذرائع کے مطابق مخدوم جمیل الزمان کے بیٹے اور سندھ کے وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان بدستور اپنے عہدے پرکام کرتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور مخدوم امین فہیم کے بیٹے ایم این اے مخدوم جمیل الزماں پارٹی میں اہمیت نہ ملنے کی وجہ سے کافی وقت سے ناراض اور غیرسرگرم تھے ، ہالا کے مخدوم خاندان کا پیپلز پارٹی سے پرانا مطالبہ رہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کا عہدہ ان کا حق ہے، لیکن پی پی قیادت نے کبھی یہ مطالبہ پورا نہیں کیا اور نہ ہی اہمیت دی ہے جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر مخدوم جمیل الزمان سیاست چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں