میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ملی نغمہ گاکر خوشگوار حیرت میں ڈال دیا

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ملی نغمہ گاکر خوشگوار حیرت میں ڈال دیا

منتظم
منگل, ۱۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

پی آئی اے کی پرواز پی کے 308میں مشہور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سبز ہلالی پرچم میں ملبوس ہوکر مسافروں کے سامنے ملی نغمہ دل دل پاکستان گا کر انہیں خوشگوار حیرت میں ڈال دیاملک بھر میں پاکستان کا 70واں جشن آزادی نہایت جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے اس موقعے پر پاکستانی فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں اور ملک کی خوشیوں میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیںیوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے مسافروں کو ایک ایسا سرپرائز دیا کہ لوگ خوشی سے جھوم اٹھیپی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو گلوکارہ مومنہ مستحسن کو جشن آزادی کے موقع پر ملی نغمہ گانے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے انہوں نے دوران پرواز پاکستان کا مشہور ملی نغمہ دل دل پاکستان گا کرسماں باندھ دیا لوگ ملی نغمے کی سریلی دھنوں پر جھومتے رہیپی آئی اے انتظامیہ نے ٹوئٹر پر مومنہ مستحسن کی طیارے کے اندر لائیو پرفارمنس کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں مومنہ سفید اور سبز رنگ کے کپڑوں میں ملبوس پاکستان کے رنگ میں رنگی ہوئی نہایت خوبصورت لگ رہی ہیںجب کہ طیارے میں موجود مسافروں کے چہرے بھی اپنے درمیان پاکستان کی نامور گلوکارہ کو دیکھ کر خوشی سے کھلے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں