میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مادھوری ڈکشٹ کا اپارٹمنٹ 369 کروڑ میں فروخت

مادھوری ڈکشٹ کا اپارٹمنٹ 369 کروڑ میں فروخت

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتی اداکارہ مادھوی ڈکشٹ کا اپارٹمنٹ 369 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہو گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور کمپنی فیمی کیئر کے بانی اور صنعت کار جے پی تپاریا کے گھر والوں نے یہ عالیشان تین منزلہ اپارٹمنٹ جنوبی ممبئی میں واقع مالابار ہلز میں میں خریدا ہے۔ سی ویو پر واقع یہ اپارٹمنٹ انڈیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ ہے۔جے پی تپاریا کی فیملی نے یہ عالیشان اپارٹمنٹ میکرو ٹیک ڈیویلپرز سے خریدا ہے جو لودھا گروپ کی کمپنی ہے۔ یہ اپارٹمنٹ لودھا مالابار جو کہ عالیشان رہائشی ٹاور ہے اس کے 26 ویں، 27 ویں اور 28 ویں فلور پر واقع ہے۔اس تین منزلہ اپارٹمنٹ کا سائز 27 ہزار 160 مربع فٹ ہے جسے فی مربع فٹ ایک لاکھ 36 ہزار انڈین روپے میں خریدا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں