میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویسٹ اٰنڈیز کیخلاف تاریخی فتح کے باعث پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر قبضہ برقرار

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویسٹ اٰنڈیز کیخلاف تاریخی فتح کے باعث پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر قبضہ برقرار

منتظم
پیر, ۱۵ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

بھارت پہلے ٗ جنوبی افریقہ دوسرے ٗ آسٹریلیا تیسرے ٗ انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے ٗ آئی سی سی رینکنگ

دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے ٗویسٹ انڈیز کیخلاف تایخی فتح کے باعث پاکستان پانچویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ بھارت بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارت بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے اور جنوبی افریقہ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر کے پانچویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔فہرست میں نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 59 سال بعد ان کی ہی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتی ہے جس کے باعث رینکنگ میں اس کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں