میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت ، افغانستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

بھارت ، افغانستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) بدھ کو ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔میچ شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔بھارت کو افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں افغانستان کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ میزبان ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی افغانستان کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے مات دی تھی۔ مایہ ناز بلے باز روہت شرما افغانستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جبکہ دیگر افغانستان کی ٹیم کو ابراہیم زدران لیڈ کر رہے ہیں۔تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 جنوری کو بنگلور ومیں کھیلا جائے گا۔شیڈول سیریز کے تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈلائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں