میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

جرات ڈیسک
منگل, ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایڈیشن میں آج (منگل کو) د و میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جو صبح 10 بجے شروع ہوگا،دوسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13 واں ایڈیشن میں (آج) منگل کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا جو صبح دس بجے شروع ہوگا۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں کیویز کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے پہلے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے مات دی تھی۔ میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم، حیدرآباد کے مقام میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی جبکہ آئی لینڈرز کو اپنے پہلے میچ میں پروٹیز کے ہاتھوں 102 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزما ہیں ، ٹورنامنٹ کا اختتام 19 نومبر کو ہوگا۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی دس ٹیموں میں میزبان بھارت، دفاعی چیمپئن انگلینڈ، پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کے لیے کوشاں ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں