میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورکرز کنونشن سے قبل کراچی میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکن گرفتار

ورکرز کنونشن سے قبل کراچی میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکن گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں پولیس نے تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے قبل مہیسر ہاؤس سے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا کہ ورکرز کنونشن سے قبل پولیس کی بھاری نفری نے مہیسر ہاؤس کو گھیرے لے لیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی رہنما شیر افضل مروت کو کنونشن سے خطاب کرنا تھا لیکن کنونشن سے قبل ہی ورکرز کو گرفتار کر لیا گیا۔دوسری جانب شیر افضل مروت نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج رات ساڑھے 9 بجے تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمٰن مہیسر کے فارم ہاؤس مہیسر ہاؤس میں کنونشن رکھا تھا لیکن ہمارے 20 سے 25 ورکرز کو پولیس نے مہیسر ہاؤس کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آٹھ سے 10 ڈالوں میں پولیس آئی ہوئی ہے ، ہم ایک نجی پراپرٹی میں ورکرز کنونشن کررہے ہیں جو ہمارا حق ہے اور چاہے یہ ہمیں گرفتار یا ماریں پٹیں، ہم یہ ضرور کریں گے ۔ شیر افضل مروت نے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے تمام کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مہیسر ہاؤس فوراً پہنچیں کیونکہ ہمیں وہاں جانا ہے اور اگر ہماری تعداد زیادہ ہو گی تو پولیس کی ہمت نہیں ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ میں آدھے گھنٹے میں مہیسرہا ؤس پہنچ رہا ہوں اور اگر پولیس ہمیں مہیسر ہاؤس میں جانے سے روکتی ہے تو ہمیں ان کے جبر و استبداد کو روکنا ہے کیونکہ ایک نجی پراپرٹی میں کنونشن کے انعقاد کے لیے ہمیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی مجھے آپ کی مدد درکار ہے اس لیے آپ مہیسر ہاؤس کراچی شرقی میں آ جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں