میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک میں بے ضابطہ تقرریاں،من پسند افراد تعینات

نیشنل بینک میں بے ضابطہ تقرریاں،من پسند افراد تعینات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(جرأت رپورٹ)نیشنل بینک میں اعلیٰ افسران کی تقرریوں میں بے ضابطگیاں سامنے آگئیں، بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین کے اسٹاف کے طور پر تقرریاں کرکے من پسند افراد کو تعینات کرنے کا انکشاف، وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر اوور ایج امیدوار کو تعینات کردیا گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ریکیوزیشن فارم میں وائس پریزیڈنٹ/ونگ سربراہ (انجینئرنگ ) کے لیے عمر کی حد 45 برس ہے ، انتظامیہ نے 5 لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ پر عدنان اکبر کو نائب صدر (انجینئرنگ ونگ) تعینات کیا ، عہدے کے لیے عمر کی حد 45 سال ہے جبکہ تقرری کے وقت عدنان اکبر کی عمر 47 سال 3 ماہ تھی، کچھ موزوں امیدوار بھی موجود تھے لیکن انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عدنان اکبر کی تعیناتی کی، وائس پریزیڈنٹ عدنان اکبر کو تنخواہ اور دیگر مالی مراعات کی مد میں 60 لاکھ 30 ہزار روپے ادا کیے گئے۔ این بی پی انتظامیہ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے اسٹاف کی تقرری میں بھی بے قاعدگیوں کا مجرمانہ پس منظر برقرار رکھا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی چیئر بوقت ضرورت ہوتی ہے اور چیئرمین بینک کا کل وقتی ملازم نہیں ہوتا،چنانچہ چیئرمین سیکریٹریٹ کے لیے افسران کی تقرری خلاف ضابطہ ہے ، ریسرچ ایسوسی ایٹ ماہا ارشد کو 3 لاکھ 50 ہزار کی تنخواہ پر 6 ماہ کے لیے تعینات کیا گیا اور ان کو 19 ماہ میں66 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کئے گئے، لیگل ایڈوائزر زاہد حسین کو 6 ماہ کے لیے 3 لاکھ کی تنخواہ پر تعینات کیا گیا اور ان کو 42 لاکھ روپے ادائیگی کی گئی، مس سیلین روڈری گیس کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے پر تعینات کرکے ان کو 19 ماہ کے دوران 28 لاکھ 50ہزار روپے ادا کیے گئے، محمد پرویز کو انچارج چیئرمین سیکریٹریٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ، محمد پرویزکی تنخواہ 5 لاکھ روپے طے کرکے 8 ماہ میں 40 لاکھ روپے ادا ئیگی کی گئی، آدرے ہازلدین کو 60 ہزار کی تنخواہ پر ایگزیکٹو سیکریٹری تعینات کیا گیا اور 19 ماہ کے دوران 11 لاکھ 40 ہزار روپے ادا کیے گئے۔ نیشنل بینک افسران کا کہنا ہے کہ چیئرمین سیکریٹریٹ میں غیر ضرورری اسٹاف کی تقرری سے قومی ادارے کی بجٹ پر اضافی بوجھ پڑا، تقرریوں کی کوئی تحقیقات ہوئی اور نہ ذمہ داران کا تعین کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں