میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میر رضا قتل کیس میں نیا موڑ؛ والدین نے عدالت میں درخواست دائر کردی

میر رضا قتل کیس میں نیا موڑ؛ والدین نے عدالت میں درخواست دائر کردی

جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پولیس نے تفتیشی کوتاہیوں کو خود تسلیم کیا، بعض اہم حقائق عدالتی فیصلے میں نظرانداز ہوئے، درخواست گزار

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میر رضا قتل کیس میں نیا موڑ آگیا، مقتول کے والدین کے وکلا نے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کے مطالبے پر سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میر رضا کے قتل کے معاملے کی مکمل حقیقت سامنے لانے کیلئے موجودہ تفتیش کا ازسرنو اور غیر جانب دارانہ جائزہ ضروری ہے۔

درخواست گزاروں کے مطابق کیس کی تفتیش کے دوران پولیس کی جانب سے بعض تفتیشی کوتاہیوں کو خود تسلیم کیا گیا، اس لیے معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس سے متعلق دستیاب ریکارڈ اور شواہد کا مکمل جائزہ لینے کی ضرورت ہے، تاہم بعض اہم حقائق عدالتی فیصلے میں نظر انداز ہوگئے ہیں۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان حقائق کو سامنے رکھے بغیر میر رضا کے قتل کے اصل محرکات اور واقعے کی مکمل حقیقت تک پہنچنا مشکل ہے۔

مقتول کے والدین کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کیس کے موجودہ ریکارڈ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور ان نکات کو بھی مدنظر رکھا جائے جو پہلے عدالتی کارروائی کے دوران پوری طرح سامنے نہیں آسکے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ میر رضا کے قتل کے حقائق جاننے کیلئے تفتیش شفاف، غیر جانب دار اور قابل اعتماد ہونی چاہیے۔ درخواست گزاروں کے مطابق مختلف پہلوؤں کی مکمل چھان بین اور تمام دستیاب شواہد کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے جے آئی ٹی کا قیام ضروری ہے تاکہ کسی بھی اہم پہلو کو نظرانداز ہونے سے بچایا جاسکے۔

والدین کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ اپنے سابقہ فیصلے پر نظرثانی کرے اور کیس کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کرے۔

درخواست میں عدالت سے موجودہ تفتیشی ریکارڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لینے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد میر رضا کے قتل کی اصل حقیقت تک پہنچنا اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنانا ہے، اس لیے کیس کی مزید تفتیش ایسے طریقہ کار کے تحت کرائی جائے جس سے تمام متعلقہ شواہد اور حقائق سامنے آسکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں