میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اومی کرون پاکستان میں پنجے گاڑنے لگا

اومی کرون پاکستان میں پنجے گاڑنے لگا

ویب ڈیسک
هفته, ۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ صحت سندھ کے مطابق دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی کوروناوائرس کی نئی قسم پنجے گاڑھ رہاہے جس کے باعث کراچی کے ایک خاندان میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ خاندان کراچی کے ضلع شرقی میں رہائش پذیر ہے، جس کے کچھ افراد چند روز قبل لاہور سے کراچی پہنچے تھے ،اومی کرون سے متاثر ہونے والوں میں 8 خواتین اور 3 مردشامل ہیں جن کے عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں، کورونا کے نئے کیسزکی تصدیق کے بعد کراچی میں اب تک کوروناکے نئے ویرینٹ اومی کرون کیکیسز کی تعداد مجموعی طور پر 44 ہوچکی ہے۔جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں شریک ایک ہی خاندان کے 15 افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہر میں اومی کرون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 66 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں اومی کرون وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ اومی کرون وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ کے پیشِ نظر ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء نے باضابطہ ایڈوائزری جاری کردی۔ایڈوائزری کے مطابق اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں شریک ایک ہی گھر کے 15 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی، شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد اومی کرون کا شکار ہوئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 66 ہوگئی۔متاثرہونیوالے افرادمیں اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص ڈائو یونیورسٹی کی پبلک ہیلتھ لیبارٹری میں کی گئی،جہاں ماہرین نے نیکسٹ جنریشن سیکوینسنگ کے ذریعے اومی کرون کیسز کا پتہ لگایا۔ اومی کرون سے متاثرہ افراد کے سیمپل محکمہ صحت سندھ نے ڈائویونیورسٹی کو بھجوائے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں