ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ،سابق سیکریٹری بورڈ کی فارغ ہونے کے باوجود کارستانیاں جاری
شیئر کریں
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سابق سیکریٹری بورڈ محمد علی شائق کی عہدے سے فارغ ہونے کے باوجود کارستانیاں جاری، چیئرمین بورڈ کے دفتر میں براجمان ہر معاملے میں مداخلت معمول میں شامل تاحال کسی بھی ذمے داری سے محروم، سابقہ اسکولز انسپکٹر بنایا جائے بورڈ ملازمین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سابق سیکریٹری بورڈ محمد علی شائق جوکہ چند روز قبل سیکریٹری کے عہدے سے فارغ کئے گئے ہیں کسی بھی عہدے پر فائز نہ ہونے کے باوجود بورڈ کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے سے باز نہیں آرہے کبھی چیئرمین کے پاس بیٹھ کر ان کو ورغلاتے رہتے ہیں تو کبھی سیکریٹری بورڈ اور کنٹرولر بورڈ کے کمرے میں موجود پائے جاتے ہیں جب بورڈ ملازمین اپنے کاموں کیلئے ان افسران کے پاس جاتے ہیں تو ان کے کاموں میں روڑے اٹکاتے ہیں ملازمین نے چیئرمین سے اپیل کی ہے کہ محمد علی شائق کوان کے اصل عہدے اسکولز انسپکٹر پر واپس بھیجا جائے تاکہ ان کے دماغ سے سیکریٹری کا خناس اتر جائے۔