میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپرہائی وے پر رینجرز کی گاڑی کو حادثہ ایک جوان شہید اور 5 زخمی

سپرہائی وے پر رینجرز کی گاڑی کو حادثہ ایک جوان شہید اور 5 زخمی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب سندھ رینجرز کی موبائل حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں حوالدار جاں بحق اور انسپکٹر سمیت 5 جوان شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب سندھ رینجرز کی موبائل حادثے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں موبائل میں سوار حوالدار سہیل اکرم موقع پر ہی شہید ہوگئے، جب کہ انسپکٹرعبدالرزاق، لانس نائیک گل خان , سپاہی حمزہ، سپاہی مرتضی اور ڈرائیور مشتاق شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔گڈاپ سٹی پولیس نے مطابق جس رینجرز کی موبائل کو حادثہ پیش آیا وہ رینجرز کے 35 ونگ کی تھی او ٹائر پھٹنے کے باعث موبائل الٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز افسران موقع پر پہنچ گئے، حادثے میں شہید ہونے والے حوالدار کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں